کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکول 12 روز کیلئے بند! بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایات کے مطابق صوبے کے سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ یکم جنوری سے اسکول دوبارہ معمول کے مطابق کھل جائیں گے تاہم تعطیلات کے دوران بورڈز کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

پنجاب:

محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے سرکاری اور نجی اسکول 22 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات پر رہیں گے اور تمام اسکول 11 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

بلوچستان:

بلوچستان میں وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہوں گی اور یہ تقریباً دو ماہ تک جاری رہیں گی۔ ان علاقوں میں تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے اور یہ شیڈول پورے صوبے میں نافذ العمل ہوگا۔

محکمہ تعلیم نے والدین، طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران بچوں کی تعلیم پر توجہ جاری رکھیں اور امتحانات کی تیاری کو نظر انداز نہ کریں۔

Related Posts