پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس میں تقریباً 900 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 168,574 پر بند ہوا جوکہ 877 پوائنٹس یا 0.52 فیصد کی کمی ہے۔
آج ماکریٹ کے بڑے سیکٹرز میں سیلنگ پریشر دیکھا گیا جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز)، پاور جنریشن اور ریفائنریز شامل ہیں۔ کئی بھاری وزن والے اسٹاکس جیسے حبکو، ماری، پی او ایل، اس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور این بی پی منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔
بدھ کو پی ایس ایکس فلیٹ بند ہوا تھا جب یہ مختصراً 170,000 کی سطح عبور کر گیا مگر پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے منفی زون میں رہا۔بینچ مارک انڈیکس سیشن کا اختتام 169,451 پر ہوا، جو 4.52 پوائنٹس کی کمی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جمعرات کو تصدیق کی کہ اسے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) اور ریزائلنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت تقریباً 1.2 بلین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں اضافہ ہوا۔ صبح 10 بجے روپیہ 280.17 پر ریکارڈ کیا گیا جو گرین بیک کے مقابلے میں 0.20 روپے یا 0.07 فیصد کی مضبوطی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








