سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس خلیل الرحمان انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

خلیل الرحمان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس خلیل الرحمان خان انتقال کر گئے ہیں، جس پر عدالتی حلقوں اور سپریم کورٹ ججز نے گہرے رنج و غم کا اطہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس خلیل الرحمان کے انتقال پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جسٹس خلیل الرحمان جسٹس خلیل الرحمان کی عدلیہ کیلئے گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ اعلامیے کے مطابق مرحوم نے اپنے دورِ ملازمت کے دوران دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور اصول پسندی کا مظاہرہ کیا۔

عدالتِ عظمیٰ کے اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ ججز مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹس خلیل الرحمان خان کے انتقال پر ملک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک کیلئے گراں قدر اثاثہ قرار دیا ہے۔

Related Posts