سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مستردکردی

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے 53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں الیکشن کمیشن کے حکم کے تحت دوبارہ انتخاب کے انعقاد کے خلاف تحریکِ انصاف کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کے انعقاد کے خلاف تحریکِ انصاف کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کے امیدوار کی درخواست رد کری۔ پی ٹی آئی امیدوار نے استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن کا دوبارہ الیکسن کا حکم معطل کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف حکمِ امتناع کی درخواست کا آئندہ سماعت پرجائزہ لینے کا عندیہ یتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کے خلاف حکمِ امتناعی کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔

قبل ازیں ڈسکہ ضمنی انتخاب میں پر تشدد واقعات رپورٹ ہوئے، فائرنگ کے ایک واقعے کے دوران 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ 20 پریزائڈنگ افسران اگلے روز صبح 6 بجے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔

بعد ازاں مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کو درخواست کی کہ حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہونی چاہئے جس پر الیکشن کمیشن نے پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب منعقد کرانے کا اعلان کیا۔ فیصلہ پی ٹی آئی نے چیلنج کردیا جسے سپریم کورٹ نے آج مسترد کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم  کے ”کوئی بھوکا نہیں سوئے گا“ پروگرام کا آغاز 

Related Posts