اسلام آبادکے شہریوں کوجدید اسمارٹ چپ کارڈ ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیس میں دستیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے جدید ترین اسمارٹ چپ کارڈ ڈرائیونگ لائسنس متعارف
اسلام آباد کے شہریوں کیلئے جدید ترین اسمارٹ چپ کارڈ ڈرائیونگ لائسنس متعارف

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کیلئے جدید ترین اسمارٹ چپ کارڈ ڈرائیونگ لائسنس متعارف کرا دیا گیا گیا ہے جس کیلئے فیس میں کوئی اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرانی فیس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسمارٹ چپ کارڈ پر مبنی ڈرائیونگ لائسنس متعارف کرایا گیا جس کا افتتاح آئی جی اسلام آباد نے کیا۔

نئے ڈرائیونگ لائنس میں جدید تری ننئے دور کے فیچرز متعارف کرائے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ڈرائینگ لائسنس کے باعث دھوکا دہی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی، عوام ہر طرح کی دھوکا دہی اور فراڈ سے محفوظ رہیں گے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد لائسنس کو ایکسائز اور نادرا کے ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جائے گا جبکہ نئے لائسنس میں ہنگامی صورت میں تمام تر کوائف چپ کے ذریعے درج کیے جاسکیں گے۔

نیا اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیس پر دستیاب ہوگا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ عوام الناس کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک الرٹ سسٹم کا افتتاح بھی کیا۔ 

 

Related Posts