سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کا از خود نوٹس لے لیا، سماعت آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق کیس کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کینیا میں پراسرار انداز میں معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل پر کیس کا از خود نوٹس لیا ہے۔ چیف جسٹس نے کیس کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ میں ملک کا پہلا جینڈر بیسڈ وومن اسمارٹ پولیس اسٹیشن

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ آج ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرے گا۔ سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری اطلاعات، ڈی جی ایف آئی اے، صدر پی ایف یو جے اور ڈی جی آئی بی کو بھی نوٹسز جاری کردئیے۔

https://twitter.com/mmnewsdottv/status/1600023935369756673

ارشد شریف قتل کیس کی سماعت آج دن ساڑھے 12 بجے ہوگی۔ سپریم کورٹ کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ معروف صحافی کے قتل پر عوام اور صحافی برادری میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا تھا۔ ملک بھر کے عوام قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

پی ایف یو جے کے صدر لالہ اسد پٹھان کا کہنا ہے کہ صحافی پر امید ہیں کہ تحقیقات کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔ معروف صحافی ارشد شریف کو قتل کرنے والوں کو سزا ملے گی۔ کیس میں انصاف سے صحافت مضبوط ہوگی۔

Related Posts