اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے 1 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس کے دوران ملکی معیشت کیلئے اہم دیگر فیصلے بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ای سی سی اجلاس میں میسرز سیریل کراپ ٹریڈنگ کی کم ترین بولی کی منظوری دی گئی۔ گوادر بندرگاہ سے اندرونِ ملک نقل و حمل پر اضافی لاگت پاسکو کو برداشت کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 1800ارب روپے کے کسان پیکیج کی منظوری دے دی
پاسکو پر عائد اخراجات صوبوں سے وصول کیے جائیں گے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری کے پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ کو پاکستان انرجی ریوالونگ اکاؤنٹ میں تبدیل کرنے کی توثیق کی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 1800 ارب روپے کے کسان پیکیج کی منظوری دے دی جس سے شعبۂ زراعت میں انقلاب لانے کی توقع کی جارہی ہے۔
گزشتہ ماہ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 14نومبر کے اجلاس میں 1800 ارب روپے کے کسان پیکیج 2022 کی منظوری دے دی۔
کسان پیکیج 2022 کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو 1802 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کرنے سمیت یہ فیصلہ کیا گیا کہ یوریا کی بوری کی قیمت 13 ہزار 750 روپے سے کم کرکے 11 ہزار 250 کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








