دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

West Indies cricket team to visit Pakistan in December

پروویڈینس : پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو رنز سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس طرح پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا انہوں نے 4 اوورز میں 6 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز اسکور بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ اعظم خان کی جگہ پر صہیب مقصود کو شامل کیا گیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے شرجیل خان اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، شرجیل 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور رضوان نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ایک موقع پر بارش کی وجہ سے کھیل روکا بھی گیا. پاکستان نے 16 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے جبکہ  کپتان بابراعظم 51 اور فخرزمان 10 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 اور ڈیوائن براوو نے 2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔ 

Related Posts