شیر کے دانتوں اور ناخنوں کی غیر قانونی فروخت کا راز فاش! ملزمان پولیس کی گرفت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی شہر حیدرآباد میں جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک اہم کارروائی سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آر آئی) کے حیدرآباد زون کے افسران نے نامپلی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور خریدار بن کر ملزمان سے رابطہ قائم کیا۔ تفتیش کے دوران ملزمان کے پاس سے شیر (ٹائیگر) کے تین دانت اور سات ناخن برآمد ہوئے جو ایک شفاف پلاسٹک بیگ میں چھپائے گئے تھے۔ یہ اشیا جنگلی جانوروں کے تحفظ کے قانون کے تحت ضبط کر لی گئیں۔

ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں اور ضبط کی گئی اشیا کو حیدرآباد کے مرکزی جنگلات رینج کے افسران کے حوالے کر دیا گیا تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ یہ جنگلی حیات کے اعضاء انہیں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص زکریا نے فراہم کیے تھے جو ان کا قریبی ساتھی ہے۔

یہ واقعہ غیر قانونی شکار اور جنگلی جانوروں کے اعضا کی اسمگلنگ کے خلاف حکام کی سخت پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے جو ملک میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

Related Posts