بلز صدر کو بھجوانے میں تاخیر یا بے قاعدگی نہیں کی۔سبکدوش سیکریٹری کا صدرکوخط

تازہ ترین

تازہ ترین

صدرِ مملکت نے گلگت بلتستان نگراں حکومت ترمیمی آرڈر پر دستخط کردئیے
صدرِ مملکت نے گلگت بلتستان نگراں حکومت ترمیمی آرڈر پر دستخط کردئیے

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے سبکدوش سیکریٹری وقار احمد نے صدر کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ میں نے بلز صدر کو بھجوانے میں تاخیر یا بے قاعدگی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت کو لکھے گئے اپنے خط میں سیکریٹری وقار احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ میری خدمات بے شک واپس کردی گئیں، لیکن میں حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ خدمات واپس کرنے کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سانحہ جڑانوالہ: سراج الحق کا متاثرہ بچیوں کو جہیز دینے کا اعلان

خط کے متن میں سابق سیکریٹری نے کہا کہ تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ شاید سیکریٹری سیکرٹ سروس ایکٹ بل سے متعلق بے ضابطگی کا ذمہ دار ہے، بل 2 اگست کو موصول ہوا جو 3 اگست کو صدر کو بھیج دیا گیا تھا۔ 10دن کی مدت 11اگست تک پوری ہوجاتی۔

متن میں سبکدوش سیکریٹری وقار احمد نے کہا کہ بل کے معاملے پر حقائق واضح ہیں کہ میں نے تاخیر یا بے قاعدگی نہیں کی اور درحقیققت فائل اب بھی صدر کے چیمبر میں موجود ہے۔ صدرِ مملکت نے نہ بل کی منظوری نہ واپس بھیجنے کی ہدایت دی۔

سابق سیکریٹری کا کہنا ہے کہ مذکورہ فائل 21اگست تک سیکریٹری کو نہیں بھجوائی گئی۔ وزیر اعظم نے ایڈوائس 8اگست کو ارسال کی اور 17اگست کو 10روز کی مدت پوری ہوئی۔ استدعا کرتا ہوں کہ ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے سے اس معاملے پر تفتیش کرائی جائے۔

Related Posts