خطرات بڑھ گئے، حرم شریف کے اطراف اینٹی ایئرکرافٹ اور میزائل ڈیفنس سسٹم نصب

تازہ ترین

تازہ ترین

حرم شریف کے اطراف اینٹی ایئرکرافٹ گن اور میزائل دفاعی نظام
حرم شریف کے اطراف اینٹی ایئرکرافٹ گن اور میزائل دفاعی نظام ، فوٹو ڈیلی ٹائمز

سعودی وزارتِ دفاع نے حج کے دوران عازمینِ حج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فضائی سیکیورٹی نظام مزید مضبوط کردیا ہے۔ حرم شریف کے اطراف اور مکہ مکرمہ کے ملحقہ علاقوں میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی تعینات کی گئی ہے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق حج کے ایام میں زمینی نگرانی کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی کو بھی مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین کی سلامتی ہر ممکن حد تک یقینی بنائی جاسکے۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے تحت اینٹی ایئرکرافٹ گنز، زمین سے فضا میں مار کرنے والے دفاعی میزائل سسٹمز اور جدید ریڈار سسٹمز نصب کیے گئے ہیں۔ ان نظاموں کا مقصد کسی بھی ممکنہ فضائی خطرے کی قبل از وقت نشاندہی اور فوری ردعمل کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام اقدامات حج سیکیورٹی پلان کا حصہ ہیں، جن کا مقصد عازمین حج کے لیے محفوظ، پرسکون اور منظم ماحول فراہم کرنا ہے۔

Related Posts