سہیل آفریدی، علیمہ خان اور بیرسٹر گوہر کی محسن نقوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

بیرسٹر گوہر، علیمہ خان، سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے خفیہ ملاقات، فوٹو اے آئی
بیرسٹر گوہر، علیمہ خان، سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے خفیہ ملاقات، فوٹو اے آئی

سینئر صحافی اور وی لاگر اسد طور کے مطابق پشاور میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کی فیملی کی جانب سے یہ موقف سامنے رکھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی اور ان کے علاج کی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔ اس کے جواب میں محسن نقوی کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان سے ملاقاتیں کرائی گئی ہیں تاہم بعض بیانات اور ٹوئٹس کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ باہر جا کر کیے جانے والے بیانات اور سوشل میڈیا سرگرمیاں ماحول کو متاثر کرتی ہیں، جبکہ ملاقاتوں کے دوران زبان اور رویے سے متعلق تحفظات بھی سامنے رکھے گئے۔

اسد طور کے مطابق ملاقات میں اس امکان پر بھی بات ہوئی کہ اگر فریقین کی جانب سے بعض یقین دہانیاں کرائی جائیں تو آئندہ دنوں میں مزید ملاقاتوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بانی پی ٹی آئی کی اہلِ خانہ سے ملاقات کا امکان موجود ہے، جس کے لیے عید کے روز یا اس کے آس پاس کا وقت زیر غور ہے۔

Related Posts