بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کی میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی بدھ کی شام انجام دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ معلومات کے مطابق علاقے میں فتنے آل ہندستان گروہ کے دہشت گرد موجود تھے جس کے بعد پاک فوج نے کارروائی کر کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
نوجوانوں کیلئے خوشخبری! پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز بھرتی کا موقع، اپلائی کرنے کا طریقہ
ان کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ کارروائی کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں صفائی مہم بھی چلائی تاکہ مزید خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جاری ہفتے کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے 40 سے زائد بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ ان کارروائیوں میں پاک فوج کے 19 بہادر جوان شہید ہو گئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








