بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

Security forces kill 7 Indian-sponsored terrorists in Balochistan’s Sherani district: ISPR
ONLINE

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں ایک اہم کارروائی کے دوران 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور بھارت کی سرپرستی میں کارروائیاں کر رہے تھے۔

صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف ملک بھر میں آج احتجاجی مظاہرے

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی جس کے دوران بھارتی پراکسی گروہ خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے بعد علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

فوجی ترجمان کے مطابق دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے خاتمے کے لیے انتہائی مؤثر حکمت عملی اختیار کی گئی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک دشمن عناصر، بالخصوص بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

Related Posts