سوات میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، دوسرا گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجگور میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن شہید، 2 جوان زخمی
پنجگور میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن شہید، 2 جوان زخمی

سوات: سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کے دوران سوات میں ایک دہشت گرد کو ہلاک جب کہ دوسرے کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سوات کے علاقے کانجو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ان کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مکرم ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 مقامی شہریوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آرکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سوات سے ہے اور دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، اسکولوں کو تباہ کرنے، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔جن کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر

Related Posts