راولپنڈی میں دہشت گردوں نے بم دھماکے اور تخریب کاری کی دھمکی دی ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے، یومِ عاشور کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ راولپنڈی کے علاقے تینچ بھاٹہ اور راجہ بازار میں دہشت گردی کی دھمکی دی گئی ہے جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کےتحت درج کیا گیا، دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد عاشورہ کے جلوسوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پولیس کی جانب سے محرم ا لحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کا سلسلہ جاری رہا ،محرم الحرام کے پہلے تین روز میں 520مجالس منعقد اور16جلوس نکالے گئے،منعقدہ جلوس ومجالس کی سیکورٹی کے لیے 3500کے قریب افسران وملازمان تعینات کیے گئے۔
سینئر افسران جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کا جائز ہ لیتے رہے اور ڈیوٹی پر تعینات افسران وملازمین کو ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ دیتے رہے۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے محرم ا لحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی میں محرم ا لحرام کے فول پروف سیکورٹی انتظامات
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








