اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 264 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 شہری جاں بحق ہوئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار636 ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر 6 ہزار 288 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 547 ہے جبکہ وائرس کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 801 ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک26 لاکھ3 ہزار 129ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد21ہزار 434 ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث 601 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ29ہزار268، پنجاب میں 96ہزار 741، خیبرپختونخوا میں 36ہزار17، بلوچستان میں 12ہزار 842، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 294، گلگت بلتستان میں2 ہزار 863 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 611کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 398 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 196افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار250،آزاد کشمیر میں 61، گلگت بلتستان میں 67، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 141 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے اموات میں امریکا، برازیل اور میکسیکو سرِ فہرست
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








