ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے اپنے منگیتر، میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو کے ساتھ 2025 کے ایمی ایوارڈز کو ایک یادگار محبت بھرا موقع بنا دیا۔ یہ جوڑی پہلی بار ریڈ کارپیٹ پر نمودار ہوئی اور اپنی دلکش انٹری سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
سیلینا گومز نے سرخ رنگ کے لوئس ویٹون ہالٹر گاؤن میں شاندار انداز اختیار کیا، جس میں لمبا ٹرین اور بولڈ بیک ڈیزائن شامل تھا۔
ان کے بال سادہ اپ ڈو اسٹائل میں بندھے تھے جبکہ ٹفنی اینڈ کو کے ہیرے روشنی میں جگمگا رہے تھے جس نے ان کے حسن کو مزید نمایاں کیا۔
دوسری جانب بینی بلانکو نے سادہ مگر اسٹائلش انداز میں آل بلیک سوٹ اور بیڈڈ ماک نیک پہنی، تاکہ سیلینا کے جلوؤں کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔
یہ رومانوی جلوہ گر محض ایک فیشن اسٹیٹمنٹ نہیں تھا بلکہ ایک علامتی لمحہ بھی تھا، کیونکہ یہ جوڑا دسمبر 2024 میں منگنی کے اعلان کے بعد رواں ماہ ستمبر کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔
مداح اس ریڈ کارپٹ انٹری کو ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی شادی کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔
سیلینا گومز کے لیے یہ رات ذاتی خوشی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ کامیابی کا بھی موقع تھی۔
ان کے ڈرامہ اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ کو آؤٹ اسٹینڈنگ کامیڈی سیریز کے لیے نامزد کیا گیا جبکہ ان کے ساتھی اداکار مارٹن شارٹ کو بہترین اداکار کے لیے نامزدگی ملی۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس جوڑی کی کیمسٹری کو بے مثال قرار دیا اور سیلینا کے لباس کو سرخ رنگ میں برائیڈل ریہرسل کا نام دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








