طوفانِ نوح کی دوبارہ آمد اور دنیا کی تباہی کا دعویٰ کرنے والے جھوٹے اور خودساختہ نبی ایبو نوح نے اپنا دعویٰ جھوٹا نکلنے اور 25دسمبر کو کرسمس سے طوفان کے نہ آنے پر کہا کہ کیونکہ میں نے روزے رکھے اور دعائیں کیں، اس لیے دنیا اس بڑی تباہی سے بچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے پسماندہ ترین براعظم افریقہ کے لاکھوں غریب انسانوں کو طوفانِ نوح کی آمد کا دھوکا دینے اور کشتیاں بنانے کا ڈرامہ کرنے کے بعد نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے شخص ایبو نوح کو گھانا کے معروف کامیڈین ڈاکٹر لائیکی کے ہمراہ کرسمس پارٹی میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
واضح رہے کہ مسیحیت ایک الہامی مذہب ہے جس کے پیروکار ایبو نوح سمیت نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کسی بھی شخص کے دعووں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ کرسمس پارٹی کے دوران نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے شخص نے تقریب کے شرکا کو بتایا کہ طوفان نوح میں تاخیر اس کی دعاؤں اور روزوں کی بدولت ہوئی تھی۔
واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے لاکھوں افراد دیکھ رہے ہیں۔ طوفان نہ آنے کی نامعقول وجہ بتانے کے بعد اس شخص نے ایک ریپ گیت پر رقص بھی کیا، جس کے دوران اس پر یقین کرنے والے افراد نے تالیاں بھی بجائیں۔
🇬🇭After deceiving millions, the self-proclaimed prophet was invited last night to a Christmas party with famous Ghanaian comedian Dr Likee.
During the event, he told attendees that the delay of the “great flood” was due to his prayers and fasting for them.
He later performed… https://t.co/mFNa1qpbHO pic.twitter.com/j7DCKdZcgW
— The Saviour (@TheSaviour) December 26, 2025
واضح رہے کہ گھانا کے شہری ایبو نوح نے اپنی نبوت کو الہامی قرار دیا تھا اور یہ دعویٰ کیا کہ حضرت نوح علیہ السلام کے دور میں جس طرح طوفان دنیائے انسانیت کو بہا کر لے گیا تھا، اسی طرح کاطوفان 25دسمبر کو بھی آئے گا، تاہم یہ دعوے جھوٹے نکلے۔ دھوکے باز شخص کے بے شمار پیروکاروں نے اپنی جان بچانے کیلئے اپنا مال و اسباب تک بیچ دیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








