ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے جوہری مذاکرات کے دوران امریکا کو اپنی تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ مذاکرات میں زیرغور اقتصادی پیکج کے تحت امریکا کو سرمایاکاری کی دعوت دی گئی ہے، مگر ایران اپنے تیل اور معدنی وسائل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھے گا۔
عہدیدار کے مطابق امریکا ایران کا صرف معاشی شراکت دار بن سکتا ہے اور امریکی کمپنیاں ایرانی تیل و گیس فیلڈز میں ہمیشہ ٹھیکیدار کے طور پر ہی کام کریں گی۔
خبررساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ ایران پُرامن جوہری افزودگی کے بدلے علاقائی افزودگی کنسورشیم کے قیام پر غور کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








