سیول کی عدالت نے کے-پاپ بینڈ NCT کے سابق رکن ٹیئل کو اجتماعی جنسی زیادتی کے سنگین جرم میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا دی ہے، جس کے بعد انہیں فوراً حراست میں لے لیا گیا۔
ٹیئل کے ساتھ شریک دو دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرکے سزا دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ یہ تینوں افراد گزشتہ سال جون میں سیول میں ایک غیر ملکی خاتون کو نشے کی حالت میں اجتماعی زیادتی کا شکار بنانے کے الزام میں قصوروار ٹھہرائے گئے۔
عدالت نے ملزمان کو 40 گھنٹے کے جنسی جرائم سے متعلق تربیتی پروگرام مکمل کرنے کا بھی حکم دیا، اور اس واقعے کی سنگینی پر زور دیا کیونکہ متاثرہ خاتون مکمل طور پر بے بس اور نشے کی حالت میں تھی۔
ٹیئل کو پولیس تحقیقات کے بعد گزشتہ سال اگست میں NCT گروپ سے نکال دیا گیا تھا اور پراسیکیوٹرز نے اس مقدمے میں سات سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا، تاہم عدالت نے کم سزا کا فیصلہ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








