پاکستانی کیوئسٹ مبشر رضا نے قطر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ملک کا پرچم بلند کر دیا۔
قطر میں منعقدہ “مسٹر کیو ٹور” اسنوکر ٹورنامنٹ کے فائنل میں مبشر رضا نے جرمنی کے پروفیشنل کیوئسٹ مائیکل جیورجیا کو 3-5 کے فریمز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مائیکل جیورجیا یورپی اسنوکر سرکٹ کا جانا پہچانا نام ہیں اور جرمنی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایسے میں مبشر رضا کی یہ فتح نہ صرف پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اسنوکر کی صلاحیتوں کا واضح ثبوت بھی۔
پاکستانی اسنوکر کھلاڑیوں کی حالیہ بین الاقوامی کامیابیاں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ محدود وسائل کے باوجود وہ عالمی سطح پر اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








