جھوٹی بم اطلاع نے ایئرپورٹ پر مچا دی کھلبلی؛ بھارتیوں کی دوڑیں لگ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ پی ٹی آئی)

بھارتی شہر پٹنہ کے جے پرکاش نارائن انٹرنیشنل ایئرپورٹ (جے پی این آئی) پر ہفتے کے روز اس وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب ایئرپورٹ حکام کو ای میل کے ذریعے بم کی اطلاع موصول ہوئی۔

حکام کے مطابق جمعہ کی رات گئے ایئرپورٹ ڈائریکٹر کے سرکاری ای میل پر ایک مشتبہ پیغام موصول ہوا جس میں بم کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

اطلاع ملتے ہی بم تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی (BTAC) کا فوری اجلاس طلب کیا گیا۔ تفتیش اور جائزے کے بعد کمیٹی نے اس خطرے کو غیر واضح اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ محض ایک افواہ تھی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال پر مکمل نظر رکھی گئی، تاہم کوئی حقیقی خطرہ سامنے نہیں آیا۔

Related Posts