ثانیہ نشتر کے بدلے کون؟ سینیٹ کی نشست کیلئے پی ٹی آئی میں سرد جنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی حلقوں میں سینیٹ کی خالی نشست پر امیدوار کے چناؤ کو لے کر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

سابق رکن سینیٹ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد اس نشست پر پارٹی کے مختلف دھڑوں میں سرد جنگ شروع ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے مشعال یوسفزئی کو سینیٹ کی امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے اور انہیں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت دی تاہم علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی کی مخالفت کی، جس پر پارٹی کے کچھ سینئر رہنما ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ مشعال یوسفزئی کو سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی حمایت حاصل ہے جبکہ علیمہ خان نے ان کے مقابلے میں دو اور امیدواروں کے نام تجویز کیے ہیں۔

علیمہ خان نے ساجدہ ذوالفقار کی حمایت کی جو سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کی قریبی رشتہ دار بتائی جا رہی ہیں، جبکہ دوسری امیدوار پارٹی چھوڑنے والے فدا محمد کی رشتہ دار ہیں۔

ادھر پارٹی کے کچھ دیگر رہنما سمیرا شمس اور مومنہ باسط کو ٹکٹ دلوانے کے لیے متحرک ہیں، اور اس حوالے سے لابنگ بھی جاری ہے۔

پارٹی کے اندر اس اختلاف نے قیادت کے فیصلوں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Posts