مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑیوں کو خوفناک حادثہ پیش آگیا، 7افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کوسٹل ہائی وے
(فوٹو: آن لائن)

کراچی سے چند سو کلومیٹر دور اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑیوں کو خوفناک حادثہ پیش آگیا، تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اورماڑہ کے قریب مینجی کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ 2 کاروں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ورکرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ایس پی کوسٹل ہائی وے کا کہنا ہے کہ حادثہ خراب باؤزر سڑک پر کھڑا ہونے کے باعث پیش آیا۔

جاں بحق افراد کی میتین اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے نزدیک آئل ٹینکر کا موٹر سائیکل سے تصادم ہوا، ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ ماہ پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق بچی اور زخمی ہونے والے 2 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔کورنگی پولیس کا کہنا تھا کہ ٹینکر ڈرائیور تصادم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts