پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بدھ کے روز ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جب شہر کی مشہور فنیکولر ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ یہ حادثہ شہر کے ایک معروف سیاحتی مقام پر ہوا، جس میں 15 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا اور ایمرجنسی سروسز کے مطابق ’’گلوریا فنیکولر‘‘ جو لزبن کی پہچان اور سیاحوں کے لیے سب سے پرکشش سواری سمجھی جاتی ہے، تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15افراد ہلاک ہوئے جبکہ کئی زخمی ہیں۔
پرتگال کے صدر مارسلو ریبیلو دی سوسا نے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ لزبن کے میئر نے اسے شہر کی تاریخ کا بڑا المیہ قرار دیا۔
At least 15 killed, 18 injured after Lisbon’s iconic funicular derails in tourist hotspot https://t.co/e2mZyK0qyT pic.twitter.com/UXPZ6YwIlY
— New York Post (@nypost) September 3, 2025
حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر لبرٹی ایونیو کے قریب پیش آیا۔ جائے وقوعہ سے موصولہ تصاویر میں زرد رنگ کی فنیکولر کو الٹا ہوا دکھایا گیا، جہاں بڑی تعداد میں فائر فائٹرز اور طبی عملہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
ایک عینی شاہد خاتون نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ فنیکولر بے قابو ہوکر پوری رفتار سے نیچے آئی اور ایک عمارت سے خوفناک ٹکرائی۔ ان کے مطابق اس کے بریک بالکل کام نہیں کر رہے تھے، عمارت سے ٹکرانے کے بعد یہ ایسے گر گئی جیسے کاغذ کا ڈبہ ہو۔
یہ فنیکولر کاریں لزبن کی کھڑی اور تنگ گلیوں میں اوپر نیچے جانے کے لیے مقامی افراد اور سیاحوں میں یکساں طور پر مقبول ہیں، تاہم اس حادثے نے اس مقبول سواری کو خوف اور غم میں بدل دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








