کراچی میں تیز رفتار منی بس کو حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، حادثے کے وقت بس مسافروں سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بس کے اندر اور چھت پر بیٹھے ہوئے مسافر بھی حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔ یہ افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ایم ٹی خان روڈ لالہ زار کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک پر نصب بیرئیر سے جاٹکرائی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے رودینجو میں ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا جہاں کوئٹہ سے کراچی جا نے والی ایک مسافر بس تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
دلخراش حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 مسافر زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے ساتھ چلائے جانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جانے لگی۔حکام کا کہنا ہے تھا واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








