طوفانی بارشوں کے بعد اب شدید سردی کی بھی پیش گوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

طوفانی بارشوں کے بعد اب شدید سردی کی بھی پیش گوئی
طوفانی بارشوں کے بعد اب شدید سردی کی بھی پیش گوئی

ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جارہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں طوفانی بارشوں کے بعد اب سردی بھی اسی شدت سے پڑے گی۔

شدید گرمی، موسلا دھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثر پاکستانیوں کوموسم بدلنے کے بعد بھی اچھی خبر نہیں ملے گی، کیوں کہ محکمہ موسمیات نے اب ملک بھر میں شدید ترین سردی کی بھی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس سال موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خشک بارشوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہیٹ ویوز، برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافے، سیلاب اور اس کے بعد کولڈ ویوز کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسميات نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، سردار سرفراز کے مطابق پاکستان میں موسمياتی تبديلی کے اثرات شروع ہو چکے ہیں، جنہیں نظر انداز نہيں کیا جا سکتا جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے ایکسٹریم کولڈ ویوز کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال ہر موسم اپنے معمول سے زيادہ شدت سے آئے گا، گرمی، سردی اور بارشوں کی شدت ميں بھی اضافہ ہوگا، جبکہ برفانی جھيل پھٹنے کے واقعات بھی بڑھ سکتے ہيں۔

Related Posts