ملک بھر میں آج سے 5 روز تک شدید گرمی کی پیش گوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

گرمی
(فوٹو: سائیٹیک ڈیلی)

ملک بھر میں آج سے 5روز تک شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کا درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ 7 سے 11 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر آئے گی جو جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 46 سے 50ڈگری تک لے جاسکتی ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 47ڈگری تک جاسکتا ہے۔ بالائی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت 43 سے 47ڈگری تک پہنچ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماطبق 8 سے 10مئی کے دوران میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرمی کی شدت میں مزید اضافے کے خدشات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو دھوپ سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔ کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی حالات کے پیش نظر فصلوں کی بہتر دیکھ بھال یقینی بنائیں۔

Related Posts