شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، شب برات کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 21 جنوری کو ہوگی۔

شعبان کے چاند کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےساتھ زونل کمیٹی ممبران بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ  محکمہ موسمیات، ماہرین فلکیات اور متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس کے اختتام پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا،  یکم شعبان 21جنوری بروز بدھ ہوگی اور شب برات 4 فروری کو ہوگی۔

Related Posts