انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹس سے شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عثمان خان 75 اور احمد حسین 47 رنز کیساتھ نمایاں رہے، علی حسن بلوچ نے 15، سمیر منہاس نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان فرحان یوسف 18 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

قبل ازیں ہرارے کے تاکاشنگا سپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹش ٹیم 48.1 اوورز میں 187 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے اوپنر بلے باز تھیو روبنسن 4 رنز، روری گرانٹ 21، فنلے کارٹر 12 اور ماکس چیپلین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اولی جونز نے 36 رنز سکور کئے جبکہ کپتان تھومس نائٹ 37، فینلے جونز 33 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4 اور مومن قمر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Posts