اداکار شان کا تمام مافیاز کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا عزم

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکار شان کا تمام مافیاز کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا عزم
اداکار شان کا تمام مافیاز کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا عزم

اسلام آباد: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے تمام مافیاز کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا عزم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کو مقدم ہونا چاہئے، کیونکہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی حب الوطنی نہیں کہی جاسکتی۔

پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ وفاداری سب سے پہلے ہونی چاہئے اور وزیرِ اعظم عمران خان کی اپنے وطن اور قوم سے وفاداری عزت و احترام کی متقاضی ہے۔

اداکار شان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کے خلاف کام کرنے والے مافیاز کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، اور مجھ سمیت پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم ہمیشہ وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عوام ایس او پیز کی پابندی کریں، ماسک لازمی پہنیں۔وزیرِ اعظم

Related Posts