شاہ فرمان نے وزیر اعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ فرمان
(فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون)

پشاور: سابق گورنر شاہ فرمان نے وزیر اعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سابق گورنر نے یہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کے باعث دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ اس موقعے پر اپنے بیان میں شاہ فرمان نے کہا کہ سینئر مشیر بنائے جانے پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بیان میں سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا رکن ہونے کی حیثیت سے صوبائی صکومت کی کارکردگی پر نظر رکھوں گا۔ مجھے حکومت کا حصہ بن کر اچھا محسوس نہیں ہوتا۔

ماضی میں شاہ فرمان نے بطور گورنر خیبر پختونخوا سابق وزیراعظم عمران خان کے دورِ حکومت میں 2018 سے لے کر 2022 تک خدمات سرانجام دیں۔ تحریکِ انصاف کے اراکین نے عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد پارلیمنٹ سے استعفے دینے پر کام شروع کردیا تھا۔

 

Related Posts