نیو کراچی: شاہین فورس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ڈاکو گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی پولیس
(فوٹو: آن لائن)

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں شاہین فورس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو گرفتار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ضیا سینما کے قریب پیش آیا جہاں شاہین فورس نے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارروائی کی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل طارق الٰہی مستوئی کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو سمیت 2 ڈاکو گرفتار ہوئے، جن کی شناخت غلام مرتضیٰ اور ابراہیم ولد فرید کے ناموں سے ہوئی۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا نام غلام مرتضیٰ ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول لوڈ میگزین، 1 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو ہسپتال جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ ملزمان سے واقعے کی مزید تفتیش اور قناونی کارروائی جاری ہے۔

Related Posts