شاہین شاہ آفریدی اسپتال میں داخل، آپریشن کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہین شاہ آفریدی اسپتال میں داخل، آپریشن کردیا گیا
شاہین شاہ آفریدی اسپتال میں داخل، آپریشن کردیا گیا

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، اسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور پھر اپنا 4 اوورز کا کوٹا بھی مکمل نہ کر سکے تھے۔

قومی ٹیم کے سپر اسٹار فاسٹ بولر ان دنوں ری ہیب کے عوامل سے گزر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی بہت جلد صحت مند ہو کر دوبارہ گراؤنڈ میں نظر آئیں گے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤٹ پر اب شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:قطر میں فیفا ورلڈکپ آج سے شروع، عمران خان کا نیک تمناؤں کا اظہار

شاہین شاہ آفریدی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میرا آج اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے تاہم اللہ کا شکر ہے اب خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے اپنے پرستاروں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

Related Posts