معروف بھارتی اداکارہ 24برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف بھارتی اداکارہ 24برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
معروف بھارتی اداکارہ 24برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اینڈریلا شرما 24 برس کی عمر دیار فانی کو خیر باد کہہ گئیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اینڈریلا شرما ایک ہفتے تک دماغ پر فالج کے حملے سے لڑنے کے بعد اتوار کی صبح انتقال کر گئیں۔

اینڈریلا شرما کا تعلق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد سے تھا، وہ بھارت میں بنگالی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ تھیں۔

مزید پڑھیں:صنم جنگ کا موٹی خواتین کو بااختیار محسوس کرانے کے لیے بڑا اقدام

اینڈریلا شرما دو مرتبہ کینسر سے لڑ کر صحتیاب ہونے کے بعد 2015 میں دوبارہ اسکرین پر آئی تھیں۔اداکارہ جیو کاتھی، جھومر اور جبن جیوتی جیسی سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Related Posts