سارہ علی خان کے ساتھ معاشقے کی خبریں، بھارتی کرکٹر نے خاموشی توڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

سارہ علی خان کے ساتھ معاشقے کی خبریں، بھارتی کرکٹر نے خاموشی توڑ دی
سارہ علی خان کے ساتھ معاشقے کی خبریں، بھارتی کرکٹر نے خاموشی توڑ دی

سارہ علی خان جو کہ بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی ہیں، ان کے حوالے سے یہ خبریں گرم تھیں کہ ان کا بھارتی کرکٹر سے معاشقہ چل رہا ہے، تاہم اب بھارتی کرکٹر نے ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے خبریں آرہی تھیں کہ سارہ علی خان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ‘شُبمن گل’ کے تعلقات گہرے ہو رہے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے نا تو اب تک کرکٹر نے کچھ کہا نہ ہی سارہ علی خان کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے آئی، مگر ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شُبمن سے اس موضوع پر بات کی گئی جس کا انہوں نے جواب بھی دیا۔

بھارتی بیٹر سے دوران انٹرویو سوال کیا گیا کہ ‘بالی وڈ کی سب سے فِٹ اداکارہ کونسی ہیں؟’، بغیر کسی سوچ بچار کے شُبمن نے سارہ علی خان کا نام لیا۔

انٹرویو کے دوران سوال کرنے پر جواب میں شُبمن ہلکا سا مسکرائے اور مختصراً کہا ‘شاید’، جس پر میزبان نے کہا ‘سارا کا سارا سچ بولو’۔

بھارتی کرکٹر شُبمن گل نے کہا ‘سارا کا سارا ہی سچ بول دیا، شاید ہاں کر رہا ہوں، شاید نہیں کر رہا’۔

مزید پڑھیں:آپ کیلئے کچھ نیا کر رہی ہوں، اداکارہ ملائکہ کا سوشل میڈیا پر ٹرولرز کو جواب

واضح رہے اس سے قبل شُبمن گل سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ وہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے بھی کوئی حتمی خبر سامنے نہیں آسکی۔

Related Posts