اسلام آباد:شہر اقتدار میں لاقانونیت انتہاء کو پہنچ گئی، قبضہ مافیا نے جائیداد پر قبضے کیلئے دو سگے بھائیوں کی جان لےلی، شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل کردی ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی خان اور انیس صفدر کا کہنا تھا کہ انکے سویڈن میں مقیم بھائی ذاکر علی خٹک نے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں زمین چار سال قبل کاروباری مقاصد کیلئے اشتیاق غنی کے بیٹے سید کرم اور عابد خٹک ولد دلاور خٹک سے خریدی تھی۔
زمین کے مالکان کو ذاکر علی خٹک کی جانب سے وصول شدہ ادائیگی کے دستاویزی ثبوت کے ساتھ پوری رقم ادا کی گئی تھی مگر زمین ذاکر علی خٹک کے قبضے میں نہیں دی گئی جس پر ذاکر خٹک نے بیچنے والے سے کہا کہ وہ زمین اپنے نام پر منتقل کر دے لیکن انہوں نے مکمل ادائیگی ملنے کے بعد بھی سرکاری طور پر زمین کو ذاکر علی خٹک کو منتقل کرنے کے بہانے بنانا شروع کر دیئے اور مجرم پارٹی نے میرے بھائی ذاکر علی خٹک اور ان کے خاندان کو گزشتہ ایک سال سے دھمکیاں دینا شروع کر دیں تھیں۔
مزید پڑھیں:لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون ڈاکٹر قتل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








