سعودی عرب پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرے گا۔شوکت ترین

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرے گا۔شوکت ترین
سعودی عرب پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرے گا۔شوکت ترین

اسلام آباد: وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرے گا جس سے متعلق معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی اجلاس سے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل مہیا کرے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیرِخزانہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان سعودی عرب سے معاہدہ کر رہا ہے۔

 خطاب کے دوران وزیرِ خزانہ نے کہا کہ تیل کی فراہمی کا معاہدہ مؤخر ادائیگیوں پر کیا جارہا ہے جو تکمیل کے قریب ہے جس کی تفصیلات 2سے3روز میں سامنے آئیں گی۔

وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ گزشتہ برسوں میں گندم کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے سے پیداوار کم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیرِ خزانہ تنخواہ نہیں لیتا، ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ موجودہ وزیرِخزانہ کہیں نہیں جائے گا۔ ماضی میں بھی سینیٹر اور وزیر خزانہ رہ چکا ہوں۔ 

شوکت ترین نے کہا کہ گندم کی قلت کے باعث اسے درآمد کرنا پڑ رہا ہے۔ رواں برس گندم 27 ارب کی ہوئی تو اگلے سال 30 ارب تک جائے گی۔ مجھے سینیٹر بنانے کی کوشش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے انہیں سینیٹر منتخب کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

وزیر خزانہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اچھی خبر جلد مل جائے گی۔شوکت ترین پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف حکومت کا شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

Related Posts