شاہد آفریدی کا عمران خان کو مشورہ، سوشل میڈیا صارفین ناراض

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہد آفریدی کا عمران خان کو مشورہ، سوشل میڈیا صارفین ناراض
شاہد آفریدی کا عمران خان کو مشورہ، سوشل میڈیا صارفین ناراض

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نام لئے بغیرسابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو صبر کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین ناراض ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق کھلاڑی نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی بعدازاں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ جب وقت رخصت آجائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے، الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے، تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے‘۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی اس تنقید کے بعد عمران خان کے حامی سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور سابق کھلاڑی کو کھری کھری سنادی۔

آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، ندا یاسر غمگین ہوگئیں

Related Posts