آریان خان خود کے تحریر کردہ ویب شوکی ہدایت کاری کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

آریان خان خود کے تحریر کردہ ویب شوکی ہدایت کاری کرینگے
آریان خان خود کے تحریر کردہ ویب شوکی ہدایت کاری کرینگے

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ایمیزون پرائم ویڈیو کیلئے خود کے تحریر کردہ ویب شو پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔

آریان خان نے ایمیزون پرائم ویڈیوز کے لیے خود کے تحریر کردہ شو کی ہدایت کاری کا آغاز کردیا ہے جس کے لیے انھوں نے کچھ دن پہلے ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں ٹیسٹ شوٹ بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ 24 سالہ آریان خان نے ویب شو پر کام کرنا شروع کردیا ہے، اس پروجیکٹ کو لکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی ہدایت کاری بھی آریان خود ہی کرینگے بعدازاں انہوں نے ویب شو کیلئے ٹیسٹ شوٹ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تیاریاں مکمل، مہمانوں میں کون کون شامل ہے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ شوٹ کے ذریعے سے آریان خان کا مقصد صرف یہی تھا کہ انہیں اور اُن کے عملے کو پروجیکٹ صحیح سے سمجھ آجائے، وہ اس شو کیلئے بہت زیادہ پُر عزم ہیں اور انہوں نے شوٹنگ کی پری پروڈکشن کا آغاز بھی کردیا ہے۔

Related Posts