بھارت کے دارالحکومت دہلی کے نظام الدین ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین کے عملے کے درمیان شدید جھگڑا ہو گیا۔ دونوں طرف کے لوگوں نے ایک دوسرے پر بیلٹ، کوڑے کے ڈبے اور مکوں سے حملے کیے جس سے مسافر وں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ واقعہ صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے پیش آیا اور جھگڑا کافی دیر تک جاری رہا۔ پولیس اور ریلوے انتظامیہ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور لڑائی روک دی۔
IRCTC belt war at Nizamuddin railway station (At Delhi’s Nizamuddin station, Kalesh broke out b/w IRCTC staff deployed on the Vande Bharat train, in which they attacked each other with dustbins, belts, and punches)
pic.twitter.com/dUApuRlf6o— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) October 17, 2025
سوشل میڈیا پر اس جھگڑے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں جن میں عملے کی بدتمیزی اور غیر سنجیدہ رویے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے کے بعد آئی آر سی ٹی سی نے چار ملازمین کو معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ جھگڑا پانی کے کنٹینرز کی جگہ کے تنازع کی وجہ سے شروع ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








