ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شرمناک کارکردگی، انگلینڈ کے خلاف معمولی اسکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

ملتان ٹیسٹ
(فوٹو: رائٹرز)

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز کا اختتام شرمناک رہا جہاں قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف معمولی اسکورپر 6وکٹس سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے اور مخالف ٹیم سے صرف حساب برابر کرنے کیلئے 115رنز مزید درکار ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میںریکارڈ 823رنز بنائے اور اننگ ڈکلیئر کردی جبکہ پاکستان کو دوسری اننگ کے آغاز سے ہی دباؤ کا سامنا رہا۔ آج انگلینڈ نے اپنی اننگ شروع کی تو جو روٹ 176 جبکہ ہیری بروک 141رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 556رنز بنائے تھے، جواباً انگلینڈ نے 7وکٹس کے نقصان پر 823رنز بنائے، پہلی اننگ میں انگلنڈ کو 267رنز کی برتری حاصل تھی جب قومی ٹیم نے کھیل کا آغاز کیا۔ جوروٹ نے پاکستان کے خلاف 262 جبکہ ہیری بروک نے 317رنز بنائے تھے۔

پاکستان کے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے مخالف ٹیم کے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان علی آغا، عامر جمال اور شاہین آفریدی نے 1، 1 وکٹ لی۔ اپنی دوسری اننگ میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے جس سے ٹیم پر دباؤ پڑا۔

کپتان شان مسعود نے 11 جبکہ بابر اعظم نے 5 رنز بنائے۔ صائم ایوب بھی 25رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلنیڈ کے بولرز نے ٹیسٹ کو ون ڈے بنا دیا کیونکہ صرف 59 رنز پر قومی ٹیم کی 5وکٹس گر چکی تھیں اور محمد رضوان 10رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے تھے۔

شان مسعود نے 29 رنز بنائے جس کے بعد 82 کے اسکور پر پاکستان کی چھ وکٹس گر چکی تھیں۔ انگلینڈ کے برائیڈن کرس اور گس ایٹنکسن نے 2، 2 وکٹس لیں جبکہ جیک لیچ اور کرس ووکس نے قومی ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس وقت سلمان آغا اور عامر جمال بیٹنگ کر رہے ہیں۔

سلمان علی آغا اور عامر جمال نے بالترتیب 41 اور 27رنز بنائے ہیں، تاہم ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کے کھیل پر تمام ٹیسٹ کے نتائج کا انحصار ہے۔ اگر قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز نے میچ کے آخری روز انگلینڈ کا جم کر مقابلہ کیا تو یہ میچ ڈرا کی جانب جاسکتا ہے، بصورتِ دیگر فتح انگلینڈ کی منتظر ہے۔

Related Posts