پاکستان سپر لیگ کے لیے شین واٹسن کااردو میں خصوصی پیغام جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

shane watson PSL
shane watson PSL

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیےآسٹریلیا کے معروف کرکٹر شین واٹسن نے اردومیں خصوصی پیغام جاری کردیا۔

آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ پاکستانیوں میں شین واٹسن! آرہا ہوں، آپ سب پرپل فورس کو سپورٹ کریں، اس بار ہو گا، کوئٹہ، کوئٹہ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 5 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیاجاچکا ہے اور ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے لیےاپنی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر کھلاڑی ویڈیوز اپلوڈ کرکے ایک دوسرے کومقابلے کے لیے تیار رہنے کاچیلنج دے رہے ہیں ، اس حوالے سے سرفراز احمد ، شاداب خان ، بابر اعظم ،فخرزمان اور حسن علی نے اپنے ویڈیوپیغامات جاری کیے۔

بیٹسمین بابر اعظم نے کراچی کنگز کی طرف سے پشاور زلمی کے حسن علی کو چیلنج کیاتو آل راؤنڈر شاداب خان نے انہیں کہا کہ ابر بھائی، آپ جو کر لیں، آپ کو چھکا نہیں مارنے دیں گے۔ آپ بتا دیں کھیلنا کہاں ہے اور کب کھیلنا ہے؟۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2020 شیڈول کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں کی ٹوئٹر ویڈیوز جاری، لفظی جنگ شروع

دوسری جانب شاداب خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے موجودہ اور قومی ٹیم کے سابقہ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شیڈی (شاداب خان)، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے، وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آرہے ہیں، آپ کو ہمارے ساتھ کھیلنا ہو تو دھیان سے کھیلئے گا، ہماری تیاری مکمل ہے۔

Related Posts