شوکت ترین، فیصل واوڈا سمیت 700سے زائد پاکستانیوں کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

پنڈورا پیپرز، 700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں منظر عام پر آگئیں
پنڈورا پیپرز، 700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں منظر عام پر آگئیں

اسلام آباد: پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں منظر عام پر آگئیں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین اور سینیٹر فیصل واوڈا کی بھی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنڈورا پیپرز میں وزیرخزانہ شوکت ترین کی آف شور کمپنی بھی سامنے آگئی ہے، جبکہ وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب کے سابق وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی سامنے آئی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر کے حکمرانوں کے نام پر بھی آف شور کمپنیاں ہیں، اس کے علاوہ وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے کا نام بھی شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیرصنعت خسرو بختیارکے اہل خانہ کی آف شورکمپنی بھی پنڈورا پیپرزمیں سامنے آئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔اس کے علاوہ ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرزمیں شامل ہے۔

بعض ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام بھی پنڈورا پیپرزمیں شامل ہیں، کچھ بینکاروں، کاروباری شخصیات اور کچھ میڈیا مالکان کی آف شورکمپنیاں بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

قطر کے حکمرانوں کی آف شورکمپنیاں بھی پنڈورا پیپرز میں سامنے آئی ہیں جبکہ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں آف شورکمپنی بنانے والوں میں شامل ہے۔سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے نام پر بھی آف شورکمپنی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔

چیک ری پبلک اور لبنان کے وزرائے اعظم کی بھی آف شورکمپنیاں نکل آئی ہیں،یوکرین، کینیا اور ایکواڈور کے صدور کی آف شورکمپنیاں بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پینڈورا پیپرز‘سے وزیر اعظم کے موقف کو مزید تقویت ملے گی، فواد چوہدری

Related Posts