کامیڈی کے سلطان عمر شریف کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

کامیڈی کے سلطان عمر شریف کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے
کامیڈی کے سلطان عمر شریف کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے

کراچی: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے مشہور و معروف کامیڈین عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست قبول کر لی۔

کامیڈی کے سلطان عمر شریف کی اہلیہ کا ویڈیو پیغام عمر شریف کے انتقال کے بعد پہلی بار منظر عام پر آیا، اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے پاکستان اور بھارت سے ملنے والی دعاؤں پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مرحوم عمر شریف کی نمازِ جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے۔

معروف کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے تمام چاہنے والوں سے کہا کہ آپ کی دعاؤں کے باعث عمر یہاں تک پہنچے اور آگے بھی انہیں آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے، اللہ ان کی آگے کی منزل آسان کرے۔

مرحوم کی اہلیہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے ہماری اس مشکل وقت میں بہت مدد کی جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

معروف کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے ڈاکٹر طارق شہاب کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے عمر شریف کیلئے امریکا میں اسپتال کا انتظام کیا تھا۔

زرین غزل نے مزید کہا کہ ان کے شوہر کی یہ خواہش تھی کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے، میں شکریہ ادا کرتی ہوں کہ سندھ حکومت نے ان کی اس خواہش کو پورا کیااور ان کی درخواست قبول کی۔

مزید پڑھیں: عمر شریف کے انتقال سے اُردو کامیڈی یتیم ہوگئی، یاسر حسین

انہوں نے کہا کہ میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔جن کا میں تہیہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Related Posts