پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 22دسمبر تک توسیع

تازہ ترین

تازہ ترین

Manzoor Wasan's interim bail extended till October 4

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اثاثوں سے متعلق کیس میں جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے اور نیب ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے اور حکام کی طرف سے اس کیس میں مزید کچھ معاملات شامل کئے ہیں۔

پچھلی سماعت پر منظور وسان کے وکیل بیرسٹر ضمیر احمد کاکہنا تھا کہ نیب میری موکل کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی بناء پر انہوں نے اپنے مؤکل کی ضمانت میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا ، جسے قبول کرلیا گیا۔

نیب کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما پر اپنی آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے تاہم قومی احتساب بیورو دو سال گزر جانے کے باوجود پیپلز پارٹی کے رہنما کے خلاف ریفرنس دائر کرنے میں ناکام رہا ہے۔

مزید پڑھیں:باپ قرض چکانے میں ناکام، سود خور نے 8سالہ بیٹی کو اغواء کرکے شادی کرلی

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب حکام سے تحقیقات کی اطلاع طلب کرلی ہے۔

Related Posts