جس نے مسجد نبوی کی حرمت کا پاس نہ کیا، وہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی کیا عزت کریگا، وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

جس نے مسجد نبوی کی حرمت کا پاس نہ کیا، وہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی کیا عزت کریگا، وزیراعظم
جس نے مسجد نبوی کی حرمت کا پاس نہ کیا، وہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی کیا عزت کریگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے مسجد نبوی کی حرمت کا پاس نہ کیا ، وہ ملک کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی کیا عزت کریگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان جلسے میں عمران خان کے مریم نواز پر کیے گئے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔

شہباز شریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پر عمران خان کا تبصرہ، ریحام خان شرمندہ

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ روز مجھے کسی نے مریم نواز کے خطاب کا کلپ بھیجا جس میں اس نے بار بار اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، جس پر میں مریم سے کہنا چاہتا ہوں مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو کہیں تمھارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے جس طرح تم میرا نام لیتی ہو۔

Related Posts