وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا۔ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے پیشِ نظر کابینہ اراکین کو لوڈ مینجمنٹ پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس 5 جولائی کو طلب

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایس ای سی پی (سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان) کے آڈٹ کیلئے آڈیٹرز کی تقرری  اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 جون کے فیصلوں کی توثیق اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں کابینہ کی لیجسلیٹو کمیٹی کے 29 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی شامل ہے۔ وزیر اعظم کی زیر قیادت کابینہ اراکین ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور اور دیگر اہم فیصلے بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی اجلاس کے 5نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے قومی اداروں کی نجکاری پر غور کر رہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے تاہم آئی ایم ایف پیکیج کے حصول کیلئے وقتاً فوقتاً پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنا پڑا جس کے بعد ملکی معیشت میں بہتری کی امید کی جارہی ہے۔

Related Posts