قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس 5 جولائی کو طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس 5 جولائی کو طلب
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس 5 جولائی کو طلب

اسلام آباد: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس 5 جولائی کی سہ پہر کو طلب کیا گیا ہے جس میں ملکی سلامتی کے اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا چھٹا اِن کیمرا اجلاس منگل کے روز سہ پہر 3 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عید کی تعطیلات میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، خرم دستگیر

اراکینِ پارلیمنٹ کو اسپیکر کی اجازت سے قومی سلامتی کے موجودہ مسائل اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق شریک ہونگے۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی و سینیٹ کے کل 62 اراکین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کمیٹی میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت کل 27اراکین ہیں۔

خیال رہے کہ قومی سلامتی کے محاذ پر ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن میں افغانستان کی سمت سے سرحد پار دہشت گردی، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر کالعدم تنظیموں کے حملے شامل ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات قانون اور آئین کے دائرۂ کار میں ہوں گے۔ پریس کانفرنس میں وزیرِ اطلاعات بھی موجود تھیں۔

Related Posts